ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور : میڈیا کے تنقید اور تبصروں میں نہیں ہونی چاہیے نفرت ۔ ضلع انچارج وزیر ہیبار نے کی صحافیوں کو نصیحت

یلاپور : میڈیا کے تنقید اور تبصروں میں نہیں ہونی چاہیے نفرت ۔ ضلع انچارج وزیر ہیبار نے کی صحافیوں کو نصیحت

Mon, 30 Aug 2021 20:08:57    S.O. News Service

یلاپور 30/ اگست (ایس او نیوز) 'انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹ' کی معاون تنظیم  'کرناٹکا جرنلسٹ یونین' کی یلاپور شاخ کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر شیو رام ہیبار نے اخبار نویسوں کو نصیحت کی کہ میڈیا میں صحت مندانہ اور مسابقتی جذبہ کے ساتھ تنقید و تبصرہ ہونا چاہیے ۔ اس سے ہٹ کر توہین اور نفرت کا عنصر اس میں نہیں رہنا چاہیے ۔

    اس موقع پر صحافی این ایس ہیگڈے کندرگی، ونراگ شرما، اننت وئیدیا، شری رنگا کٹی، بیرنّا نائیک موگٹا کی تہنیت کی گئی ۔ میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کے لئے 'ای - شرم ' پورٹیل کے ذریعے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ۔ جلسہ کے صدر نارائن بی نے نئے اراکین کو شناختی کارڈ تقسیم کیے ۔ 

    پنچایت راج ڈی سینٹرلائزیشن اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ریاستی نائب صدر پرمود ہیگڈے نے خطاب کرتے ہوئے مانگ رکھی کہ کرناٹکا یونیورسٹی میں رام کرشنا ہیگڈے کے نام پر چیئر قائم کی جائے ۔
 


Share: